Homeخبریںمکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرالر حادثے کا شکار، دو افراد جاں...

مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرالر حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، ٹریفک معطل

مکران(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے زون 01 پر ٹرالر گاڑی حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے دو افراد جاں بحق ہو گئے اس واقعہ کے بعد کوسٹل ہائی وے ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق آج صبح بزی ٹاپ کے مقام پر کجھور سے لدا ایک ٹرالر گاڑی نمبر TLD-378 حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا ۔ جس میں سوار ڈرائیور دین محمد ولد باز محمد اور عبدالواسع ولد نور محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی وجہ سے کوسٹل ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ہے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ جاں بحق افراد کو ایمبولینس کے ذریعے اوتھل روانہ کر دیا گیا۔

Exit mobile version