Home خبریں مہگس میں ایک نوجوان چاقو کے وار سے قتل

مہگس میں ایک نوجوان چاقو کے وار سے قتل

0
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

مہگس(ہمگام نیوز ) مہگس کے علاقے عزیز آباد میں ایک بلوچ نوجوان کو سرد ہتھیاروں سے وار کرکے زخمی کر دیا گیا تاہم وہ ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس کے گاؤں عزیز آباد میں ایک شخص نے ایک بلوچ نوجوان 18 سالہ آرمان غور ولد عبدالصمد کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا تاہم اسے ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

  رپورٹ کے مطابق مہگس(مہرستان) کے گاؤں عزیز آباد میں لڑائی جھگڑے کے دوران (وائی) کی شناخت رکھنے والے شخص نے نوجوان پر وار کیا اور وہ سراوان اسپتال منتقل کرنے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 خیال رہے کہ ارمان کی اسپتال میں موت کے بعد حملہ آور نے خود کو عدالتی حکام کے حوالے کر دیا تھا اور وہ اس وقت زیر حراست میں ہے۔

Exit mobile version