ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںمیناب، ٹریفک حادثے خاتون جانبحق، تین افراد زخمی

میناب، ٹریفک حادثے خاتون جانبحق، تین افراد زخمی

میناب(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز میناب کے علاقے سندرک میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ایک خاتون جانبحق اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب(مین آپ ) کے علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون 40 سالہ زہرہ نظری جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے۔ تاہم اس واقعے میں زخمیوں کی شناخت کے بارے میں رپورٹس موصول نہیں ہوسکی ۔

  ذرائع کے مطابق ایمبولینس اور طبی عملے کی جائے حادثہ پر روانگی اور پہنچنے میں تاخیر سے زہرہ نظری کی موت کی ایک بڑی وجہ ہے ۔

 اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کو مقامی لوگوں نے پرائیویٹ گاڑیوں سے طبی مراکز پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز