چهارشنبه, می 1, 2024
Homeخبریںنال:فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنما ہلاک

نال:فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنما ہلاک

خضدار(ہمگام نیوز ) نال کے علاقے گریشہ میں نا معلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر نیشنل پارٹی کے رہنماء و سابق یونین ناظم میر تاج محمد ساجدی کو فائرنگ کر کے قتل کر کے فرار ہو گئے لیویز کے مطابق گزشتہ شب نال کے علاقہ گونی گریشہ میں نا معلوم مسلح افراد نیشنل پارٹی کے رہنماء میر تاج محمد ساجد ی کے گھر میں داخل ہو گئے اور انہیں ساتھ لے جانے کی کوشش کی اس دوران مذاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے میر تاج محمد ساجدی کو قتل کر کے فرار ہو گئے قتل کی فوری محرکات سامنے نہیں آئے تا ہم لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز