سه‌شنبه, آوریل 30, 2024
Homeخبریںانتظامیہ یونیورسٹی کے ماحول میں دانستہ انتشار لانے کی کوشش کررہی ہے۔بی...

انتظامیہ یونیورسٹی کے ماحول میں دانستہ انتشار لانے کی کوشش کررہی ہے۔بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو ہاسٹل کے کمروں کوخالی کرنے اور سامان لے جانے کی کونوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ یونیورسٹی کے ماحول میں دانستہ انتشار لانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں طلباء کو سامان نکالنے اور ہاسٹل خالی کرنے کا کہا جارہا ہے جب ہاسٹل کے بیشتر طلباء اپنی چھٹیاں گزارنے کے لئے اپنے علاقوں میں گئے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اتنی عجلت میں اور کوئی وجہ بتائے بغیر جاری کی جانے والی نوٹس کی وجہ سے طلباء شدید پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ دور دراز علاقوں سے یہاں آنے والے بیشتر اسٹوڈنٹس کا کوئی رشتہ دار موجود نہیں۔ اگر کسی کے رشتہ دار موجود بھی ہوں لیکن وہ واپس نہیں آ سکتے ہیں۔ انتظامیہ ہاسٹل کے دوسرے بنیادی مسائل بجلی کی فراہمی، پانی اور دوسرے مسئلوں پر توجہ دینے کے بجائے کمرہ کھلا چھوڑ کرجانے جیسے حکمناموں سے طلباء کی پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، اور طلباء کے کمروں اور انکے دیگر اشیاء کے حفاظت کی اپنی قانونی زمہ داری سے دستبرداری کا اعلان واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز