اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںنواز عطاءو کمسن بچوں کو بازیاب نہ کیا احتجاج کرینگے:نصراللہ بلوچ

نواز عطاءو کمسن بچوں کو بازیاب نہ کیا احتجاج کرینگے:نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں میں بلوچ ہیومن رائٹس کے آرگنائزر سیکرٹری اطلاعات نواز عطاء بلوچ اور اس کے کمسن بچوں کو اغواء کرنے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ کراچی میں انسانی حقوق کی صورتحال پہلے سے ہی ابتر تھی خاص کر بلوچستان میں بلوچوں کو لاپتہ کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے بے گناہ اور نہتے لو گوں کو اٹھانا افسوسناک عمل ہے حکومت اور ان کے ادارے فوری طور پر حالات کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس حوالے سے کردار ادا کریں اگر نواز عطاء بلوچ اور ان کے کمسن بچوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کرینگے تنظیم اس حوالے سے بی ایچ آر او سے بھی یکجہتی کا اظہار کر تے ہیں جو کہ ان واقعات کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر کے احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز