اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںقائد اعظم یونیورسٹی میں بلوچ کونسل کا بلوچ طلباءکی بحالی کے...

قائد اعظم یونیورسٹی میں بلوچ کونسل کا بلوچ طلباءکی بحالی کے لئے احتجاج جاری

اسلام آباد (ہمگام نیوز)قائداعظم یونیورسٹی کے بلوچ طلباء کی بحالی کے لیے جاری احتجاج کے پس منظر سے ہم آپ حضرات کو پہلے آگاہ کر چکے ہیں۔ 23 اکتوبر کے روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے پرامن طلباء پر پولیس کریک ڈاون، گرفتاریوں اور انتظامیہ کے دباو کے باوجود طلباء کا عزم غیرمتزلزل ہے اور ہم اپنا احتجاج بلوچ طلباء کی بحالی تک جاری رکھنے کے موقف پر قائم ہیں۔
رواں ہفتے کے دوران مختلف حلقوں کی طرف سے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کی گئیں مگر قائداعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ کی ضد، انا، اپنی غفلت چھپانے کی روش اور اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی بلیک میلنگ کی وجہ سے مسئلہ حل کی طرف جانے کے بجائے طول پکڑ رہا ہے۔ ہم نے پہلے بھی واضح کیا تھا اور ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ ہم کسی طور پر یہ برداشت نہیں کرینگےکہ انتظامیہ اور اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے آپسی جھگڑے میں بلوچ طلباء کو قربانی کا بکرا بنایا جائے۔ ہم اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے ترتیب دیے جانے والے تازہ ترین سازشی منصوبوں سے بخوبی واقف ہیں۔اگر انتظامیہ نے کوئی گندا کھیل کھیلا تو نتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوگی۔ اور وقت آنے پر ہم ان پر سے پردہ بھی اٹھائینگے۔
قائداعظم یونیورسٹی کے بلوچ طلباء سے جاری ناانصافیوں اور بلوچ طلباء کی بحالی تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔ ہم پر امن احتجاج کے تمام طریقے استعمال کرینگے اور اپنے حق کے حصول تک یونیورسٹی اور اسلام آباد پریس کلب ہر دو جگہ ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔
ہم تمام طلبہ، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی حلقوں اور ارباب اختیار سے درخواست کرتے ہیں کے اس مسئلے کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز