Homeخبریںنوشکی میں پولیس گشت پر دستی بم حملہ

نوشکی میں پولیس گشت پر دستی بم حملہ

نوشکی(ہمگام نیوز) نوشکی میں پولیس کی گشتی ٹیم پر بم حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے نوشکی میں صدیق اکبر چوک پر پولیس کی گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنایا. تاہم حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

زرائع کے مطابق بم حملے کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی. تاہم، مسح افراد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے نوشکی میں بم حملوں کی زمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں تاہم، اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Exit mobile version