ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںنیشنل پارٹی کی قیادت کی جانب سے بلوچ جہد آزادی کے حوالہ...

نیشنل پارٹی کی قیادت کی جانب سے بلوچ جہد آزادی کے حوالہ سے منفی پروپیگنڈو ں کی مذمت کرتے ہیں،بی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں نیشنل پارٹی کی قیادت کی جانب سے بلوچ جہد آزادی کے حوالہ سے زہر افشانی اور منفی پروپیگنڈو ں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی بلوچ نسل کشی میں ریاست کے لئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچ عوام کو خاک و خون میں نہلا کر اب عوامی اجتماعات کے زریعہ اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں ترجمان نے کہاکہ نیشنل پارٹی اپنی پیشرؤں سے لے کراب تک بلوچ قومی آزادی کے مخالف ریاست کے پراکسی وار کا حصہ رہاہے ان کا بلوچ قومی مفاد یا جدوجہد میں کوئی کردار نہ ماضی میں رہاہے نہ اب ایسا نظر آتاہے اورمستقبل میں بھی یہ اسلام آباد کے جوتے پالش کرتے نظر آئیں گے گزشتہ دنوں ایک عوامی اجتماع میں نیشنل پارٹی کی قیادت کی جانب سے بلوچ تحریک آزادی کی جدوجہد کوبے معنی اور بے مقصد قرار دینے سمیت بلوچ آزادی دوست قیادت کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ ریاست کی نمک حلالی کے سوا کچھ نہیں ڈھائی سالہ حکومت کے لئے نیشنل پارٹی ڈھائی ہزار سے زیادہ بلوچ فرزندوں کو لاپتہ اور شہید کرنے میں ریاست کے ساتھ ایک ہی صفحہ پر برابر نظر آئی بلوچ قوم کے خون اور وطن فروشی کے عوض انہیں کٹھ پتلی اقتدار سونپی گیا تو انہوں نے دلالی کے حدیں پھلانگتے ہوئے شاہ سے شاہ کی وفاداری پر اتر آئے ترجمان نے کہاکہ نیشنلسٹ سیاست میں چھپی ان کالی بھیڑیوں کامجرمانہ کردار بلوچ قوم کے سامنے آچکاہے یہ مکر و فریب اور حیلہ بہانوں سے اپنی داغدار دامن کو بے داغ نہیں بناسکتے نیشنل پارٹی قیادت کے ہاتھ بلوچ قوم کے خون سے رنگے ہیں وہ بلوچ قوم اور آزادی کے دشمن ہے جو لوگ بلوچ جہد آزادی کے ساتھ جسمانی اور عملی طور پر شریک ہیں اور بلوچستان کی آزادی کے لئے اپنی جان قربان کررہے ہیں انہیں کسی نے اکسا یا نہیں بلکہ انہیں آزادی کے جزبہ اور تڑپ نے اس مقام پر لایا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ان کی جذبہ اور صلاحیتیوں سے نیشنل پارٹی کو اس لئے تکلیف ہے کہ انہوں نے نیشنل پارٹی کے نام نہاد قوم پرستی کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے وہ نیشنل پارٹی کے سیاست کے لئے زمین تنگ کردی ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کو پراکسی وار قرار دیکر نیشنل پارٹی زمینی حقائق کو جھٹلاکر جھوٹ بھول رہے ہیں وہ بلوچ وطن اور تاریخ کے ساتھ دغا کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈھائی سالہ حکومت کے زریعہ بلوچ قوم کے تاریخ میں کوئی اضافہ کیا ہے ہماری نظر میں انہوں نے بلوچ قومی تاریخ روایات اور مجموعی بلوچ موقف کومسخ کرکے رکھ دیاہے بلوچ نیشنلزم کو سب سے زیادہ نقصان اسی پارٹی اور اسی قبیل نے دی ہے ترجمان نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے قیادت کے ساتھ ایمان و ضمیر کچھ نہیں اس میں اور قبضہ گیر کے سوچ میں کچھ فرق نہیں جو بلوچ قوم کی تاریخ اور ان کی جدوجہد کو جھٹلاتا ہے ان کی شہداء کی جدوجہد کو بے معنی قرار دیتا ہے وہ کس بنیاد پر بلوچ یا بلوچ دوست ہے پنجاب کے سامنے ان کی بلوچیت جھاگ کی طرح بیٹھ چکی ہے کٹھ پتلی اقتدار کے حصول کے لئے نیشنل پارٹی قیادت نے اس کا عوض بلوچ قوم کا خون بہاکر دیا یہ ریکارڈ پر موجود ہے ترجمان نے کہاکہ پارلیمانی سیاست کے غلاظت میں غرق نیشنل پارٹی کو بلوچ قوم کھبی بھی معاف نہیں کریگا وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس بینک بیلنس یا بلڈنگ نہیں لیکن آج ان کے پاس جو بینک بیلنس گاڑی اور بنگلہ اور جائیدا دیں ہے کیا وہ ان کے موروثی جائیداد کا حصہ ہے یا پھر بلوچ وطن کے دلالی کے صورت میں انہیں ملی ان کے پاس جو خزانہ نکل آیا کیا ان کے پاس الہ دین کا چراغ تھا کہ اربوں روپیہ ان کے تجوریوں سے بر آمد ہواپورے بلوچ وطن میں ان کی کرپشن کے داستانیں ہیں بلوچ عوام ان کی اصلیت کو جان چکاہے وہ جس بھی روپ میں اپنے آپ کو پیش کریں وہ بلوچ شہداء کے خون سے غداری کے مرتکب ہوچکے ہیں ترجمان نے کہاکہ وہ بلوچ قوم کی شعور اور ترقی کی بات کرتے ہیں وہ بلوچ قوم کو لاشیں گرانے کو ترقی کہتے ہیں یا پھر غلامی میں عافیت کو امن سمجھتے ہیں توان کی سیاسی سمجھ بوجھ پر سوگ کیا جاسکتا ہے بلوچ سیاست اگر یہی ہے جو نیشنل پارٹی سمجھتا ہے تو بلوچ آزادی پسند اس کا فاتحہ پڑھ چکے ہیںآزادی کے ون پوائنٹ کے ایجنڈا کے علاوہ کوئی تیسرا فارمولا تحریک آزادی کے پیٹھ میں چھرا گھوپننے کی سعی لاحاصل کوشش ہے نیشل پارٹی خود پراکسی ہے وہ خود زرخرید ہے پیسوں کے اس بیوپار میں انہوں نے وطن ضمیر غیرت اور اپنے ایماں کو کوڑیوں کے دام میں بیچ کرکے پنجاب کے تلوے چاٹ رہے ہیں اسے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بلوچ تحریک اور تحریک آزادی کے قیادت کے خلاف گمراکن پروپیگنڈہ اور زہر افشانی کرے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز