Homeخبریںپسنی سے کراچی جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار، خواتین سمت...

پسنی سے کراچی جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار، خواتین سمت 4 افراد زخمی

پسنی (ہمگام نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر پسنی سے کراچی جانے والی ساجدی ٹرانسپورٹ کی مسافر وین حادثے کا شکار ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 2 خواتین اور ایک بچی زخمی ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق 1122 ریسکیو ٹیموں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر خواتین اور بچی سمیت زخمی ہونے والے چاروں افراد کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

Exit mobile version