Homeخبریںپہرہ میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بیٹا شہید باپ زخمی

پہرہ میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بیٹا شہید باپ زخمی

پہرہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ میں قابض ایرانی مرصاد فورسز کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے بیٹا شہید ہوگئے جبکہ ان کا والد شدید زخمی ہوئے۔

شہید ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت 19 سالہ بشیر سپاہی ولد محمد عمر سپاہی جبکہ زخمی ان کے والد محمد عمر سپاہی ہیں ، دونوں کا تعلق پہرہ/ایرانشہر کے گاؤں رسول آباد سے ہے۔

 واضح رہے کہ محمد عمر اپنے نوعمر بیٹے بشیر کے ساتھ خیر آباد روڈ پر علی زادہ موڑ کراس کر رہے تھے کہ قابض مرصاد فورسز اہلکاروں نے بغیر روکے اور وارننگ دیکر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گاڑی الٹ کر آگ لگنے سے اس کا زخمی بیٹا شہید ہوگئے۔

Exit mobile version