Homeخبریںکوئٹہ، بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جانبحق متعدد...

کوئٹہ، بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جانبحق متعدد زخمی

کوئٹہ( ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ناکہ کھارڑی کے قریب ٹوڈی کار اور ٹرالر کے مابین تصادم 1 شخص جاںبحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سونمیانی وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہ پر ٹوڈی کار اور ٹرالر کے مابین تصادم کے باعث ٹوڈی کار میں سوار شوکت علی، امان اللہ اور صدام دین ولد ولی خان زخمی ہوگئے۔ جن میں سے صدام دین ولد ولی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 جبکہ دیگر دونوں زخمیوں کو ریسکیو سینٹر 1122 وندر کے عملے نے طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے ایدھی فانڈیشن کے ایمبولینس کے ذریعے کراچی ریفر کر دیا ٹوڈی کار میں سوار افراد کا تعلق اوتھل سے بتایا جاتا ہے جو کہ اوتھل سے کراچی کی جانب جارہے تھے کہ ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہ پر ٹرالر سے ان کی ٹوڈی کار کا تصادم ہوا وندر پولیس نے واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو اس کے ورثا کے سپرد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ پسنی میںٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پسنی میں کلگ کراس کے مقام پر ڈمپر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارانور ولد موسیٰ نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ نور محمد ولد گل محمد نامی شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ایک حاثے میں خضدار کے علاقہ سب تحصیل زیدی میں موٹر سائیکل اور ویگن کے درمیان خطرناک تصادم دوافراد جاں بحق،کئی زخمی۔حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے، حادثہ میں متعدد لوگ بھی زخمی ہوگئے ہیں، ویگن سندھ سے خضدار اور موٹرسائیکل سوار خضدار سے کھوڑی جارہے تھے۔

Exit mobile version