Homeخبریںسراوان, قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ سے دو بلوچ...

سراوان, قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان شہید

سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے رپورٹ بروز اتوار کو سروان شہر کے عقب میں واقع زیارت گاؤں بم پشت کے علاقے دراج اپ میں قابض ایرانی بارڈر فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ۔

 ان دو بلوچ نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ وحید درازہی ولد نواب اور 18 سالہ نوید درازہی ولد عبداللہ کے ناموں سے ہوئی، دونوں زیارت گاؤں، بم پشت سراوان سے ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق واحد اور نوید، جن کا ایک دوسرے سے تعلق ہے، اپنے باغات اور زرعی زمینوں پر گئے تھے جو سرحد(جعلی سرحد ) کے زیرو پوائنٹ پر واقع ہیں اور سرحدی سڑک ان کی زمینوں کے درمیان سے گزرتی ہے۔” دوسرے دن جب وہ دوپہر 2:00 بجے کے قریب واپس آئے تو 50 منٹ تک بغیر پیشگی انتباہ کے ان پر قابض ایرانی سرحدی رجمنٹ کے فورسز نے براہ راست فائرنگ کی، جس سے وہ شہید ہوگئے ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ ان دو نوجوانوں کی لاشیں سراوان شہر کے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہیں اور انہیں ابھی تک ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔”

Exit mobile version