Homeخبریںچاغی میں فائرنگ سے خاتون جاںبحق، دو بچیاں زخمی، قلعہ سیف اللہ...

چاغی میں فائرنگ سے خاتون جاںبحق، دو بچیاں زخمی، قلعہ سیف اللہ میں ایک شخص قتل

چاغی، قلعہ سیف اللہ ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے خاتون جاںبحق جبکہ دوبچیاں زخمی ہوگئیں ۔چاغی گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ایک عورت مستماہ (ب)جاں بحق، دو بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

 تحصیل چاغی انتظامیہ کے مطابق چاغی شیرعجب کے قریب بلانوشی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں میں گھریلو تنازعہ پر تصادم ایک عورت موقع پر جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو چاغی آر ایچ سی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوہٹہ ریفر کردیا گیا اے سی دالبندین کے مطابق حادثہ گھریلو تنازعہ پر پیش آیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

 علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی۔ قلعہ سیف اللہ اول پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

Exit mobile version