بدھ, مئی 22, 2024
ہومخبریںچمالنگ میں پاکستان آرمی کی زمینی و فضائی کارروائی

چمالنگ میں پاکستان آرمی کی زمینی و فضائی کارروائی

کوہلو( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق چمالنگ کے علاقے کالی کوچہ، کُچل، دوژیا اور بغاؤ میں پاکستان آرمی نے آج صبح سے بڑے پیمانے کی زمینی و فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے جس سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق کئی جگہوں پہ بڑے پیمانے کی نقصانات کا خدشہ بھی ہے ، واضح رہے کہ پاکستان آرمی نے کوہلو اور بارکھان کی طرف زمینی راستوں کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے کئی علاقوں میں موجود مالداروں کی مال مویشوں کو لوٹنے اور گھروں کو آگ لگانے کے بعد مزید آگے پیش قدمی کرتے ہوئے کئی جگہوں پہ شدید بمباری بھی کی ، علاقے میں زرائع مواصلات نہ ہونے کی وجہ سے دیگر نقصانات کی تفصیل تاحال موصول نہیں ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز