چمن ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ چمن کے رہائشی نوجوان سفر دوران لسبیلہ سے پر اسرار طورپر لاپتہ ہوگئے ۔
اہلخانہ کے مطابق عبدالصمد ولد امیر محمد گزشتہ چار روز سے لاپتا ہیں اور تاحال گھر واپس نہیں پہنچ سکے۔ دستیاب معلومات اور سفری ٹکٹ کے مطابق عبدالصمد چمن سے کراچی جانے والی سپر یاسین کوچ کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ راستے میں ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے مقام پر کوچ سے اتراتھا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔
اہلِ خانہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھی عبدالصمد کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا وہ کہیں نظر آئیں تو فوری طور پر درج ذیل رابطہ نمبر پر اطلاع دیں۔
رابطہ نمبر:
0313 8260454


