جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںڈاکٹرز کی عزت نفس کی تحفظ ھماری اولین ترجیح ہے۔ بلوچ ڈاکٹرز...

ڈاکٹرز کی عزت نفس کی تحفظ ھماری اولین ترجیح ہے۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے وفد کی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ سے ملاقات،ملاقات میں شعبے صحت میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی. بلوچ ڈاکٹرز فورم کے وفد نے صوبائی وزیر صحت کو موجودہ ڈاکٹروں کے بلاجواز شوکاز, اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے غیر ضروری تبادلے, ٹراما سنٹر کی فعالیت, بولان میڈیکل کالج کی زمین کا غیرقانونی قبضہ اور ڈاکٹرز کے لیے ھاوسنگ اسکیم, PGMI کی شیخ زاہد ہسپتال میں منتقلی, شیخ زاہد ہسپتال میں سیکاٹری سنٹر کا قیام, نئے میڈیکل کالجز میں
کلاسز ۔ IPH میں ڈینٹل سرجنز کا داخلہ ,ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کی ازسر نو تشکیل اور ACR ڈی سی کے بجاے ڈیویژ نل ڈایریکٹر کو اختیار دینا اور دیگر امور زیر بحث رہے.
فورم کے رہنماؤں نے کہا یہ سب مسئلے حل طلب ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر صحت اس حوالے سے اپنی کوششیں تیز کریں گے اور بلوچ ڈاکٹرز فورم محکمہ میں بہتری کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرے گی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز