پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںپنجگور: کالجز میں ٹیچروں کی کمی کے سبب نظامِ تعلیم زبوں حالی...

پنجگور: کالجز میں ٹیچروں کی کمی کے سبب نظامِ تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے۔ بی ایس اے سی

پنجگور ( ہمگام نیوز )بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجگور زون کے صدر شاہ زیب بلوچ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے صوبے میں بی ایس پروگرام شروع کیا گیا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ٹیچرز اور اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے بی ایس پروگرام متاثر ہونے کیساتھ ساتھ بے فاہدہ مند ثابت ہو رہا ہے جو کہ ہم سمجھتے ہیں متعلقہ اداروں کے ناکامی کی ثبوت ہے۔ اس وقت پنجگور گرلز کالج میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے تعلیمی نظام درہم برہم ہو چکا ہے صرف 2 ٹیچر کی موجودگی سے پتہ چل رہا ہے ہم اپنے بچوں کو کیسی تعلیم دے رہے ہیں اور تعلیم کے حوالے سے کتنے سنجیدہ ہیں۔اس وقت پورے صوبے میں تعلیمی ماحول روز بروز زبوں حالی کا شکار ہو کر پسماندگی کی طرف جا رہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیمی زمہ داروں کے کھوکھلے نعرے پانی کے بلبلے ثابت ہو رہے ہیں جو کہ بہت بڑھے المیہ سے کم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز