ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںڈھاڈر میں لیویز کی گاڈی پر دھماکہ،آفیسر معمولی زخمی

ڈھاڈر میں لیویز کی گاڈی پر دھماکہ،آفیسر معمولی زخمی

بولان (ھمگام نیوز) ڈھاڈر میں لیویز فورس کی گاڈی پر دھماکہ ہوا ہے جس سے لیویز کا ایک آفیسر معمولی زخمی ہے۔

ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے ڈھاڈر میں رند علی بازار کے مقام پر کھڑی موٹر سائیکل میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت کیا گیا جب لیویز فورس کی ایک گاڈی وہاں سے گزر رہی تھی جس سے گاڈی کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے نتیجے میں لیویز کا ایک آفیسر معمولی زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مزید کارراوائی کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز