Home خبریں ڈیرہ مرادجمالی میں خاتون سمیت دوافراد قتل ، واقعہ کیخلاف سندھ بلوچستان...

ڈیرہ مرادجمالی میں خاتون سمیت دوافراد قتل ، واقعہ کیخلاف سندھ بلوچستان شاہراہ بلاک

0

ڈی ایم جمالی (ہمگام نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دوافراد قتل کر دیا، انتخاب کی خبر کیمطابق ڈیرہ مراد جمای میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دوسری جانب جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے واقعہ کیخلاف سندھ بلوچستان شاہراہ بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعے کو سیاکاری کا رنگ دیا جا رہا ہے ، مظاہرین نے پولیس اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کر کے ملزم کو قرار واقع سزا دی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Exit mobile version