Home خبریں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف عید کے روز احتجاج کیا جائے...

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف عید کے روز احتجاج کیا جائے گا، وی بی ایم پی

0

کوئٹہ (ہمگام نیوز)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ وی بی ایم پی کے جانب سے عید کے روز چار بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں، لاپتہ افراد کی قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت اہل کوئٹہ سے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔

درین اثنا عبدالرشید مری کی گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبدالرشید مری ولد ملک داد کو 10 جون کو انکے گھر چالو باوڑی سیٹلائٹ ٹاون کوئٹہ سے لاپتہ کردیا اور خاندان کو عبدالرشید کے حوالے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے تنظیمی سطح پر عبدالرشید کے اہلخانہ کو پقین دھانی کرائی گئی کہ عبدالرشید کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہرفورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

Exit mobile version