منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںکابل ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکہ

کابل ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکہ

کابل (ہمگام نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے.خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے حوالے سے بتایا ہے کہ علی الصبح ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے.تاہم انھوں نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں.خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کابل کے ڈپٹی پولیس چیف گل آغا روحانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے ذریعے غیر ملکی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے.
ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم حالیہ دنوں میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز