یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںکسی بھی قومیت کے عام لوگوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں،...

کسی بھی قومیت کے عام لوگوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ رو ز مستونگ میں ہونیوالے واقعہ اور اس کے رد عمل کے نام پر ہونے والی فوجی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قومی تحریک ایک سیاسی تحریک ہے،بی ایس او آزادکسی بھی قومیت سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کو قتل کرنے کے واقعات کی مذمت کرتی ہے۔ گزشتہ روز مستونگ میں پشتو ن قومیت سے تعلق رکھنے والے نہتے لوگوں پر حملہ جیسی کاروائیاں قومی تحریک کے لئے نیک شگون نہیں ہیں۔ اس طرح کی کاروائیوں سے قومی تحریک کے خلاف عالمی سطح پر غلط تاثر پھیلنے کے ساتھ ساتھ ہمسایہ قومےتوں کے اندر بھی غلط فہمیاں پھیل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی الیکٹرانک میڈیا، و دیگر ادارے قومی تحریک کے خلاف منفی پروپگنڈوں میں مصروف ہیں، تاکہ قومی آزادی کی تحریک کو غلط رنگ دے کر بلوچ، پشتوں و دیگر قومےتوں کے آپسی تعلقات کو متاثر کرسکیں۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعات کے بعد قابض فورسز نے جوابی کاروائی کے نا م پر بڑے پیمانے پر مستونگ و گرد و نواح میں آپریشن کرکے لوٹ مار و تشدد کے بعد دو درجن سے زائد مقامی بلوچ فرزندوں کو اغواءکر لیا۔ جن میں متعدد کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی گئیں، جبکہ باقی فرزندان تاحال فورسز کی تحویل میں ہیں۔ ریاستی فورسز کی تحویل میں ان کی زندگےوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، علاوہ ازیں آج صبح پنجگور کے علاقے پروم میں ایک کمسن چرواہا وزیر ولد امین اللہ کو قابض فورسز نے نشانہ بنا کر شہید کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس طرح کے نسل کشی کی کاروائیاں چائنا کی بلوچستان میں سرمایہ کاریوں کے اعلانات کے بعد سے شدت اختےار کرگئے ہیں۔ سرمایہ کار کمپنیاں بلوچ قومی تحریک کے خلاف ریاستی فورسز کی مدد کررہے ہیں۔ جس طرح چائنا کی سرمایہ کار کمپنیاں برما و افریقی ممالک میں اپنی استحصالی منصوبوں کی تکمیل کے لئے مقامی آبادیوں کو تقسیم کرکے آپس میں لڑا رہی ہیں، اسی طرح بلوچستان میں بھی مذکورہ کمپنیاں بلوچ معاشرے کو تقسیم کرنے کے لئے ریاستی فورسز کا ساتھ دے رہی ہیں۔ بی ایس او آزاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ قومی تحریک کے خلاف ریاستی تمام اداروں سمیت بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والی عالمی کمپنیا ں متحد ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ تحریک انسانی برابری و قومی آزادی پر یقین رکھنے والی ایک سیاسی تحریک ہے۔ان حالات میں مستونگ میں رونما ہونے والے واقعہ طرز کی کاروائیاں قومی تحریک کو عالمی سطح پر غلط رنگ میں پیش کرنے کی ریاستی سازشوں میں معاون ہو سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز