Homeخبریںکنراج کے پہاڑوں میں لاپتا ہونیوالے شخص کی لاش شاہ نورانی کے...

کنراج کے پہاڑوں میں لاپتا ہونیوالے شخص کی لاش شاہ نورانی کے علاقے سے برآمد

اوتھل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کنراج کے پہاڑی علاقے سے لاپتا ہونیوالے شخص کی لاش درگاہ شاہ نورانی کے علاقے کوہن سے مل گئی ہے،جو چند دن پہلے شکار کے لیے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔

اس کے لاپتہ ہونے کی نیوز پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے نوٹس لیا تھا، ریسکیو ذرائع کے مطابق کنراج کے پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہونے والے شخص رسول بخش جاموٹ کی لاش درگاہ شاہ نورانی کے علاقے کوہن سے مل گئی ہے، جو چند دن پہلے کنراج سے پہاڑی سلسلے پب میں شکار کے لیئے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔

متوفی کی تلاش میں دشوار گزار پہاڑوں سے گر کر دو افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر نعش اٹھانے کیلئے روانہ کردی ہے ۔

Exit mobile version