Homeخبریںکوئٹہ، بارکھان سے لاپتہ دو بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں

کوئٹہ، بارکھان سے لاپتہ دو بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بارکھان سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے سعید بلوچ اور حنیف بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم شعبہ سوشل ورک کے گولڈ میڈلسٹ اور گریجویٹ حنیف بلوچ کو 4 جون کو ان کے آبائی شہر بارکھان سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جبکہ گذشتہ دنوں ان کے بھائی سعید بلوچ کو بھی بارکھان سے حراست بعد لاپتہ کردیا گیا تھا۔

دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچ طلبا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرائی گئی تھی ۔

Exit mobile version