Homeخبریںکوئٹہ : اخترآباد میں قائم ایف سی چوکی پر دستی بم سے...

کوئٹہ : اخترآباد میں قائم ایف سی چوکی پر دستی بم سے حملہ، دو اہلکار زخمی

شال :(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 14 آگست کی رات 9 بجے کے قریب مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ آختر آباد کے مقام پر قائم ایف سی چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی چوکی کے اندر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر جو بعد ازاں زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں، قابض پاکستانی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

مزید برآں، کچھ دیر بعد، قابض پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاشی شروع کردی۔

تاہم، مذکورہ حملے کی زمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ 14 آگست کو مدنظر رکھ کر بلوچ مسلح تنظیمیں قابض پاکستانی فورسز پر لگاتار اور شدید حملے کررہے ہیں۔ جس کے باعث قابض پاکستانی فورسز بےحد جانی و مالی نقصانات اٹھا رہے ہیں۔

Exit mobile version