Homeخبریںگوادر کے تین مختلف علاقوں میں چودہ اگست کی تیاریوں سمیت کوسٹ...

گوادر کے تین مختلف علاقوں میں چودہ اگست کی تیاریوں سمیت کوسٹ گارڈ پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال: (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے تین مختلف علاقوں پسنی، جیونی اور پیشکان میں کوسٹ گارڈ سمیت فوجی سپانسرڈ نام نہاد یوم آزادی کی تقریبات پر حملے کیے۔ حملوں کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متعلقہ علاقوں میں چودہ اگست کے تمام تقریبات منسوخ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو صبح دس بجے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی میں چودہ اگست کے برائے نام تقریب کی تیاریوں پر بم حملہ کیا۔ اس کے بعد ساڑھے دس بجے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے جیونی میں چودہ اگست کے مناسبت سے جاری ایک اور تقریب کی تیاریوں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔

 انہوں نے کہا مزکورہ حملوں کے بعد پسنی و جیونی سمیت گوادر کے متعدد علاقوں میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے جعلی تقریبات منسوخ ہوکر بری طرح ناکام ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چودہ اگست کو رات 8 بجے ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پیشکان میں سمندر کنارے پاکستانی کوسٹ گاڑد کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان کے آخر میں کہا کہ ان تمام حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

Exit mobile version