Homeخبریںکوئٹہ اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

کوئٹہ اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے دو مختلف شہروں کوئٹہ اور خضدار میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

کوئٹہ میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4۔4 ریکارڈ جبکہ گہرائی 33 کلومیٹر تھی، زلزلہ کا

 مرکز خضدار سے 80 کلومیٹر دور جنوب مغرب کی جانب تھا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل گئے ۔

تاہم اب تک کسی بھی قسم کے کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

Exit mobile version