گلاسگو(ہمگام نیوز ) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر قدرت اللہ نے گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی لیکن خراب کارکردگی کے بعد وہ غائب ہو گئے۔ جبکہ ٹیم پاکستان کا باقی ٹیپن وطن لوٹ چکا ہے۔ فیڈریشن کے آفیسر نصرت نے انہیں گم شدہ قرار دیتے ہوئے اسے 2022 کی شام کی دوسری پیش آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمزمیں قابض پاکستان کے لیے واحد کانسی کا تمغہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے جیتا اور مرد باکسر ناکام رہے لیکن کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر قدرت اللہ خراب کارکردگی کے بعدگلاسگو میں غائب ہوگئے۔
گلاسگو میں ختم ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے قابض پاکستانی باکسر قدرت اللہ قابض پاکستان آنے والی فلائٹ میں سوار نہیں ہوئے اور اتوار کو گیمز ختم ہونے کے بعد قابض پاکستان باکسنگ ٹیم وطن واپسی کے لیے گلاسگو سے روانہ ہوچکی ہے۔
قدرت اللہ ٹیم کے ہمراہ جہاز میں سوار نہیں ہوئے، قابض پاکستان ٹیم گلاسگو سے وطن واپسی کا سفر کررہی ہے۔ صدر قابض پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل (ر) ناصر تونگ نے کہا کہ مجھے کسی باکسر کے غائب ہونے کا علم نہیں ہے لیکن ذرائع تصدیق کررہے ہیں قدرت اللہ نے واپس آنے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے کہ 2022 میں انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے بھی دو باکسر روپوش ہوگئے تھے۔















