جمعہ, مئی 17, 2024
ہومخبریںکوئٹہ :فائرنگ سے دو پولیس اہلکارسمیت ایک شخص ہلاک،

کوئٹہ :فائرنگ سے دو پولیس اہلکارسمیت ایک شخص ہلاک،

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ دوپولیس اہلکار ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق منگل کوکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سادہ کپڑوں میں دو پولیس اہلکار فیض محمد اور نعیم اختر موقع پر ہلاک ہوگئے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر لاشوں کو مزید کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاواقعے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ائیر پورٹ کے علاقے کلی شابو میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکہ کرائم برانچ کا انسپکٹر شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ائیر پورٹ کے علاقے کلی شابو میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کرائم برانچ کا انسپکٹر خالد محمود ناصر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر بی ایم سی ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ لورالائی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار کو زخمی کرکے فرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق لورالائی سے دکی آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار نوجوان محمدعارف پر ملک سلیم باغ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے ۔زخمی کو طبی امداد کیلئے لورالائی ہسپتال منتقل کردیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز