ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبی این ایم کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی...

بی این ایم کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ خواتین ونگ کے زیراہتمام بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی رہنماڈاکٹر دین محمد بلوچ ، غفور بلوچ،رمضان بلوچ اور دیگر اسیران کی عدم بازیابی کے خلاف منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو فورسز کے ہاتھوں اغواء کو 28جون کو سات سال مکمل ہوگئے ہیں بی این ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو 28جون 2009ء کو دوران ڈیوٹی فورسز نے خضدار کے علاقے اورناچ سے اغواء کیا جہاں وہ اپنی ڈیوٹی اور فرائض کی انجام دہی کیلئے موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح پارٹی کے مرکزی رہنما غفور بلوچ کو تین اپریل 2009ء کو کوئٹہ سے اغواء کرکے لاپتہ کیا گیا جبکہ رمضان بلوچ کو چودہ جولائی 2010ء کو زیروپوائنٹ اوتھل سے انکے کمسن بیٹے علی حیدر کے سامنے فورسز نے اٹھاکر غائب کیاجن کا تاحال کوئی پتہ نہیں ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی سمی بلوچ اور رمضان بلوچ کے کمسن بیٹے علی حیدر نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام کوئٹہ سے اسلام آباد تک تقریبا2500کلو میٹر طویل پیدل لانگ مارچ کیا آج بھی بلوچ قوم کے ہزاروں فرزند عقوبت خانوں میں المناک انسانی تشدد کا سامنا کر رہے ہیں لیکن تمام عالمی ادارے مسلسل خاموشی اور نظر انداز انہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی این ایم مسلسل عالمی میڈیا ،انسانی حقوق اوردوسرے اداروں کو بلوچستگان میں ہونے والے ریاستی مظالم کے بارے میں رپورٹ اور تفصیل ارسال کرتے رہتے ہیں بی این ایم کے خارجہ سیکرٹری حمل حیدر نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے ساتھ حالیہ ملاقات میں بھی اغواء ،لاپتہ اور مسخ شدہ لاشوں کی تفصیل کی رپورٹ پیش کی عالمی اداروں کے پاس ریاستی مظالم کے تمام ریکارڈ پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ہمیں یقین ہے کہ دنیا اتنی بے حس نہیں ہے اورایک دن ریاست کوان غیرانسانی اعمال کا جواب دہ ٹہرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز