Homeخبریںکوئٹہ: مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جانبحق، متعدد زخمی

کوئٹہ: مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جانبحق، متعدد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں چار افراد جانبحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دکی کے زمان روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، زرائع کے مطابق دکی کے علاقے زمان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کی شناخت محمد نبی ولد عبدالحکیم قوم سلیمانخیل کے نام سے ہوئی ۔ زخمی کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

دوسری جانب وڈھ میں فریقین کے مابین جنگ تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے قومی شاہراہ سے گزرنے والی عام گاڈیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے اب تک 3 افراد جانبحق اور کئئ زخمی ہوئے ہیں ہفتے کے دوپہر وڈھ حبیب ہوٹل کے قریب ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس سے گولیاں لگنے سے واحد بخش ولد اعتبار علی سکنہ حیدر اباد سندھ موقع پر جان بحق ہو گئے ،تمام تر صورتحال میں قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد شدید کرب کا شکار ہے مسافر اور عوام شدید مایوسی میں ہے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا جس کے باعث لوگ سفر کرنے سے قاصر ہیں

اس کے علاوہ کوئٹہ میں علمدار روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سعید آباد میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، جاں بحق نو جوان کی شناخت 18 سالہ نومحمد رضا ولد حسن علی ہزارہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

Exit mobile version