Homeخبریںکیچ، دو افراد جبری لاپتہ، مستونگ سے دو بھائی بازیاب

کیچ، دو افراد جبری لاپتہ، مستونگ سے دو بھائی بازیاب

کیچ/مستونگ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق کیچ کے علاقے بگ مِیری، تربت میں 4 اگست 2026 کو دو افراد کو ان کے گھروں سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 39 سالہ فہد بجار ولد بجاراور 37 سالہ شاہد بجار ولد بجار کو 4 اگست کی نصف شب بگ مِیری، تربت میں واقع ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے خلیل بلوچ ولد شیر احمد بلوچ اور ثناء اللہ بلوچ ولد شیر احمد بلوچ بازیاب ہوگئے ہیں۔

دونوں کو 3 جولائی 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، تاہم 12 اگست 2026 کو مستونگ سے ان کی بازیابی عمل می

ں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز