Homeخبریںکیچ گورکوپ میں قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کرکے دو اہلکار...

کیچ گورکوپ میں قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک کیئے۔ بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کیا ہے۔

 انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے 14 اگست کی شام ساڑھے ساتھ بجے گورکوپ، سْھروردی میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر گِرنے کی وجہ سے قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوے۔

ترجمان نے کہاہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی اہلکار کیمپ کے اندر نام نہاد 14 اگست کی تقریب منا رہے تھے۔دو راکٹ کے گولے عین کیمپ کے اندر گرئے اور اسکے بعد سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں سے کیمپ کے حفاظتی مورچوں کو بھی نشانہ بنایا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version