Homeخبریںگزشتہ 48 گھنٹوں سے پورا بلوچستان پاکستانی ریاست کی بربریت اور جبر...

گزشتہ 48 گھنٹوں سے پورا بلوچستان پاکستانی ریاست کی بربریت اور جبر کا شدید شکار ہے۔ بی وائی سی

شال : (ہمگام نیوز) بی وائی سی نے اپیل کے نام پہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے پورا بلوچستان پاکستانی ریاست کی بربریت اور جبر کا شدید شکار ہے۔ بلوچ قومی اجتماع میں شریک تمام قافلوں کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روک دیا گیا ہے۔ مستونگ، تلڑ اور تربت میں قافلوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی، تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور آنسو گیس کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔ مستونگ میں براہ راست فائرنگ سے 11 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تلار میں بھی صورتحال تشویشناک ہے جہاں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صرف گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان بھر میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کرکے جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنایا گیا، اور متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔

بیان کے آخر میں کہا کہ گوادر اور تربت دونوں اضلاع میں دو روز سے مکمل بلیک آؤٹ اور کرفیو نافذ ہے۔ موبائل انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروسز دو کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

Exit mobile version