Homeخبریںگوادر عوامی اجتماع پر جانے والے نہتے اور پرآمن بلوچوں پر ریاستی...

گوادر عوامی اجتماع پر جانے والے نہتے اور پرآمن بلوچوں پر ریاستی فورسز کے وحشیانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں ۔ نواب براہمدغ بگٹی

شال : (ہمگام نیوز) بلوچ رہنما نواب براہمدغ بگٹی کا مستونگ میں بلوچ مظاہرین پر پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کی مزمت۔

بلوچ رہنما نواب براہمدغ بگٹی نے سوشل میڈیا ایس کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں مستونگ میں نہتے بلوچوں پر پاکستانی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے جانے والے پرامن بلوچوں کی گاڑیوں پر فورسز نے فائرنگ کی، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

نواب براہمدغ بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ یہ وحشیانہ کارروائی اس بات کو ظاہر کرتی ہے پاکستانی فوج کو کھلی چھوٹ دی گئی کہ اور وہ جب چاہے بلوچوں کو قتل کرتے ہیں

Exit mobile version