Homeخبریںگمشدگیوں اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف 30 اگست کو کوئٹہ...

گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف 30 اگست کو کوئٹہ میں سیمینار ہوگا، وی بی ایم پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کی مناسبت سے وی بی ایم پی کے زیر اہتمام 30 اگست بوقت 2 بجے کوئٹہ میں ایک روزہ سیمینار ہوگا، جس کے مہمان خاص بلوچستان نشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل ہوں گے۔

 بلوچستان کی سیاسی پارٹیوں، طلبا تنظیموں اور وکلا و صحافی برادری سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کو شرکت کے دعوت نامے دے دیئے، جن میں بلوچستان نشنل پارٹی، نشنل پارٹی، عوامی نشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، بلوچ یکجہتی کمیٹی، بی ایس او، بی ایس او (پجار)، بلوچ اسٹوڈنس ایکش کمیٹی (بساک)، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، بلوچ وومن فورم، پشتون تحفظ موومنٹ، ہزارہ سیاسی کارکنان، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار اور بلوچستان بار کونسل شامل ہے۔

 تمام پارٹیوں اور تنظیموں کے رہنماﺅں نے سیمینار میں اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ نصراللہ بلوچ نے بلوچستان کی سیاسی پارٹیوں، طلبا تنظیموں کے رہنما اور کارکنان سمیت کوئٹہ کے باشعور عوام سے اپیل کی کہ وہ سیمینار میں بھرپور شرکت کرکے جبری گمشدگیوں کی روک تھام اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کریں۔ دریں اثنا بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ سیمینار میں شرکت کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔

Exit mobile version