یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںگوادر، بارش سے جمع پانی کے تالاب سے دو کمسن بچوں کی...

گوادر، بارش سے جمع پانی کے تالاب سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد

گوادر (ہمگام نیوز ) یو این اے کی رپورٹ کے مطابق کلانچی پاڑہ میں بارش کے پانی کی تالاب سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد، دو بچے گزشتہ بدھ کی روز سے لاپتہ تھے، دونوں بچے اسکول میں پرائمری کلاس میں زیر تعلیم تھے۔

 گوادر کے علاقے نیا آباد سے تعلق رکھنے والے دونوں کمسن طالب علم 12 سالہ ساچان اور زاہد کی نعشیں گوادر کے علاقے کلانچی پاڑہ میں بارش کے پانی کی تالاب سے ملی ہیں بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچے گزشتہ بدھ کی روز سے لاپتہ تھے اورآج انکی نعشیں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کھودے گئے تالاب سے برامد ہوئی ہیں ۔

 دونوں کمسن بچوں کی نعشیں ملنے کے بعد ہر آنکھ اشکبارہوگیا جبکہ لواحقین نے دونوں کمسن بچوں کی نعشیں شمبے اسماعیل قبرستان میں سپرد خاک کردیں واضح رہے کہ گزشتہ 27 فروری کے بارشوں کی وجہ سے کلانچی پاڑہ کے گراونڈ میں کافی مقدارمیں پانی جمع ہوگیا جسکی نکاسی ابھی تک نہیں ہوسکی ہے جس میں دونوں بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز