یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارش، ندی نالوں میں طغیانی، بجلی...

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارش، ندی نالوں میں طغیانی، بجلی کی آنکھ مچولی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سڑکیں ندلی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ۔

 بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی جمعرات کی دوپہر کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں طوفانی ہواﺅں کے باعث شدید بارش سے بلوچستان کی دارالحکومت کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی اور مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے لوگوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بارش کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور بجلی کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ۔

 یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ چند روز سے ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، ہرنائی، کریزات، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، نصیر آباد میں آندھی/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور خضدار صوبے کے جنوبی اضلاع میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جمعہ کوژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، زیارت، ہرنائی، کاریزات، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں آندھی طوفان کی توقع ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز