Homeخبریںگوادرسے مسخ شدہ لاش برآمد ،قلات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

گوادرسے مسخ شدہ لاش برآمد ،قلات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

گوادر، قلات ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے گوادر سے مسخ شدہ لاش برآمد گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملا بند گوادر اور ڈھوریہ اکیڈمی سے متصل قرستان میں ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد کی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق میڈیکل ٹیم لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ جاری کرے گا اور نعش کو دفنانے کا انتظام کیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ قلات کے علاقے نیمرغ کھنڈ کے مقام پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز زرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمانی شب نامعلوم مسلح افراد نے نیمرغ کھنڈ کے مقام پر فائرنگ کرکے حبیب الرحمن ولد غلام سرور ساسولی سکنہ نیمرغ کو قتل کردیا لیویز نے نعش ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہے۔

Exit mobile version