Homeخبریںگوادر ، پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت...

گوادر ، پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 3 ہلاک

 

 

گوادر( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،افسران سمیت عملے کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق گوادر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکاریو گیا، حادثے کے نتیجے میں پاکستان بحریہ کے دو افسران سمیت عملے کے 3 ارکان مارے گئے ۔

 

ہلاک افراد میں پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر جواد، معاون پائیلٹ لفٹیننٹ کمانڈر حمزہ اور ٹیکنیشن حسنین شامل ہیں ۔

پاکستان بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version