Homeخبریںہرنائی میں دو دھماکوں میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی...

ہرنائی میں دو دھماکوں میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے

بولان (ہمگام نیوز) ہرنائی کے علاقے میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے اور ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہرنائی کے علاقے زردآلو تنگی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں زورداردھماکہ ہوا۔

بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے تو نامعلوم افراد نے وہاں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے دوسرا دھماکہ کیا۔

دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ جو کوئلے کے کاروبار سے منسلک تھے۔

جاں افراد میں شراف الدین مولوی ولد گل محمد دومڑ ساکن سنجاوی، حاجی خیر محمد کنڈی ولد ناصر ساکن سنجاوی اور نادر خان انڈر ولد آدم خان شامل ہیں۔

دھماکے میں دیگر 6 افراد زخمی ہوئے جن میں محمدادریس، گل باران، اسراراللہ، زبیراحمد،رحیم الدین،مہراج الدین شامل ہیں۔

دھماکوں میں نعشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں انکو طبی امداد دی جارہی ہے اور انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔

Exit mobile version