Homeخبریںہرنائی میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، 3 افرادہلاک

ہرنائی میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، 3 افرادہلاک

ہرنائی (ہمگام نیوز)بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کر کے 3 افراد کو قتل اور 2 خواتین سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا جب کہ 2 افراد کو اغوا کر کے ساتھ بھی لے گئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح افراد نے حمیداللہ نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور 2 افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ بھی لے گئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ جب کہ زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version