یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریں ہمگام نیوزکو پاکستان میں بند کردیا گیا

ہمگام نیوزکو پاکستان میں بند کردیا گیا

کوئٹہ( ہمگام ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بلوچ سرزمین پہ 1948کے قبضے کے بعد سے ظلم و ستم کا بازار گرم ہے روزانہ کی بنیاد پہ درجنوں بلوچ اغواء اور شہید کئے جارہے ہیں پاکستان کی ان ہی مظالم سے بلوچ قوم اور دنیا کو باخبر رکھنے کیلئے بلوچ نوجوانوں نے ہمگام کی بنیاد رکھی ، ہمگام نیوز گذشتہ تین سال سے بلوچ و بلوچستان سے متعلق تازہ ترین خبروں کو شائع کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچ قومی جہد سے وابستہ بلوچ سیاسی کارکنوں ، دانشوروں اور لیڈروں کی تجزیے ، تبصرے، مضامین اور انٹرویو بھی جاری کرتا رہا ہے اور اب ہمگام نیوز کی اسی قومی جہد سے خوف ذدہ ہوکر قابض پاکستان نے اپنے یہاں ہمگام ویب سائٹ کو بلاک کردیا لیکن ہمگام نیوز اپنی قومی ذمہ داریوں کو آگے بھی تسلسل کے ادا کرتا رہے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز