Homeخبریںینگ ڈاکٹرز کے مطالبے پر حکومت بلوچستان نے ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر...

ینگ ڈاکٹرز کے مطالبے پر حکومت بلوچستان نے ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر ڈاکٹروں کے تقرر کی منظوری دیدی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) محکمہ صحت بلو چستان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مطالبے پر ایڈہاک/ کنٹریکٹ پر ڈاکٹروں کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جس پر بہت جلد انٹرویوز کے ذریعے تمام بے روزگار ڈاکٹروں کی تقرری کی جائے گی۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے جا ری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ ہم سیکرٹری صحت کے مشکور ہیں جنہوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مطالبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نئے ڈاکٹروں کو ایڈہاک/ کنٹریکٹ دینے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیکرٹری صحت نے ایڈہاک / کنٹریکٹ کی ویٹنگ لسٹ والے ڈاکٹروں کے فائنل آرڈرز کی منظوری دے دی جو کہ دو تین دنوں مشتہر یو جائیں گے۔

بلوچستان میں بیروزگار ڈاکٹرز کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت وقت سے امید کرتے ہیں کہ سالانہ بنیادوں پر ڈاکٹروں کیلئے نئی پبلک سروس کمیشن میں آسامیوں کی تخلیق کے ساتھ ساتھ ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر ان کی تقرری کو یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version