Homeخبریںتربت۔ ایم 8 شاہراہ پر تیل بردار زمیاد اور ٹرک میں تصادم،...

تربت۔ ایم 8 شاہراہ پر تیل بردار زمیاد اور ٹرک میں تصادم، دو افراد زخمی

تربت (ہمگام نیوز) تربت کیچ کے علاقے میں کیساک میں ٹریفک حادثے سے دو افراد زخمی ہوگئے ـ پولیس کے مطابق کیساک کے قریب ایم ایٹ شاہراہ پر زمیاد گاڑی کی ٹکر سے ٹرک الٹ گئی۔

ٹریفک حادثہ کیساک چیک پوسٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب زمیاد گاڑی اور تیل بردار ٹرک آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں تیل بردار ٹرک الٹ گیا۔

حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں معمولی نوعیت کی چوٹین آئیں ـ تاہم اس حادثے تاحال زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ـ

Exit mobile version