تہران (ہمگام نیوز) اناطولیہ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے تہران کی امام حسین یونیورسٹی کو ہدف بنایا ہے۔ یونیورسٹی ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس سے منسلک ہے۔حملہ بدھ کے روز کیا گیا اور حملے کے بعد علاقے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل کےایران کے مختلف مقامات، بشمول فوجی و جوہری تنصیبات، پر فضائی حملوں اور تہران کی طرف سے جوابی حملوں کے بعد سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق، ایرانی میزائل حملوں میں اب تک کم از کم 24 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 224 ایرانی شہری ہلاک اور 1,000 سے زائد زخمی ہوچُکے ہیں۔
تاہم واشنگٹن کےایک انسانی حقوق گروپ کے بدھ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران بھر میں کم از کم 585 افراد ہلاک اور 1,326 زخمی ہوچُکے ہیں۔
انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 239 ایرانی شہری اور 126 سیکورٹی اہلکار ہیں۔