قطر ،عراق ( ہمگام نیوز ) ایران کا ردعمل، قطر میں امریکی اڈے پربیلسٹک میزائل فائر کردیے، تفصیلات کے مطابق

امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران نے قطر میں امریکی اڈے پربیلسٹک میزائل فائر کردیے ۔

دوسری جانب ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے قطر کے علاوہ عراق میں بھی امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

قطرنے امریکی اڈوں پر ایران کےحملے کی مذمت کی ہے جبکہ ایران نے کہاہے کہ یہ حملہ برادر ملک قطر پر نہیں نہ اس کیلئے کوئی خطرہ ہے۔ امریکی اڈے کونشانہ بنایاگیا ہے ۔