شال:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دو روز قبل بولان سے قابض پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبرا حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد میں ایک کی شناخت جلال ولد اللہ داد سکنہ بولان میاں کور کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ افراد دو روز قبل بولان سے اس وقت لاپتہ ہوئے ہیں جب وہاں پاکستانی فوج کی جارحانہ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔

لاپتہ افراد کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔