کٹھمنڈو (ہمگام نیوز) — غیر موسمی شدید برفباری کے باعث ایورسٹ ریجن کے نیپالی اور چینی دونوں اطراف کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، برفباری کے دوران ایک ہیلی کاپٹر جو پھنسے ہوئے کوہ پیما اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے بھیجا گیا تھا، گہری برف میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں عملے اور مسافروں کے بارے میں تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم اور شدید برفباری کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔














